ابنا: شام کي فوج نے حلب، حمص اور دمشق کے مضافات ميں دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے – دمشق کے مضافات ميں شام کي فوج نے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے –شام کے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ دمشق کے مضافات ميں فوج نے چاليس دہشتگردوں کو گرفتار کرليا ہے –اس رپورٹ کے مطابق ادلب اور اس کے مضافات ميں بھي فوجيوں کي کاروائي ميں دسيوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں –اس کے علاوہ لاذقيہ ميں بھي فوج کے آپريشن ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے –شام کي فوج نے اسي کے ساتھ اعلان کيا ہے کہ دہشتگردوں کو کچل کے ملک ميں امن و امان قائم کرنے پر مصمم ہے اور بيروني حمايت کے باوجود دہشتگردوں کا انجام نابودي ہے
.....
/169